Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ووٹ ڈالنے سے بہترین ناشتے تک‘، بابر اعظم کے لیے مداحوں کے دلچسپ سوالات

پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کا مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے فینز سے لائیو سپیس میں سوالوں کا جواب دینے کا کہا۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہزاروں شائقین اپنے سوالوں کے ساتھ بابر اعظم کے ساتھ لائیو سپیس میں بات کرنے کے منتظر ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بدھ کو ایکس پر پیغام میں کہا کہ ’کیا آپ بھی لائیو ایکس سپیس کے لیے اُتنے ہی پُرجوش میں جتنا میں؟‘
بابر اعظم نے مزید کہا کہ  ’میں ایکس سپیس میں ’ہیش ٹیگ آسک بابر‘ کے ذریعے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دوں گا۔‘
’میں زیادہ سے زیادہ سوالوں کے جواب دیتے کی کوشش کروں گا۔ اپنے سوال بھیجیں اور ساتھ رہیں۔‘
بابر اعظم کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرکٹ ٹیم کی کپتانی، بہترین ناشتہ، تنقید کے باوجود مثبت رویہ رکھنے سمیت متعدد سوالات پوچھے گئے لیکن ’حیرت ہے شادی کے حوالے سے ایک بھی سوال نہیں؟‘
ایکس ہینڈل ڈیفینیٹلی 56 پر لکھا گیا کہ ’اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مستقبل میں آپ کو دوبارہ کپتان بننے کی پیشکش کی تو آپ کیا کریں گے؟‘
سوشل میڈیا یوزر سپورٹس کور پر ناشتے کے حوالے سے پوھا گیا  کہ ’لاہور میں ناشتے کی بہترین جگہ کون سی ہے؟‘
پاکستان میں انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے ایکس ہینڈل ’یومارلک‘ پر پوچھا گیا ’آپ انتخابات میں کس کو ووٹ دیں گے؟‘
کرسٹی ہنی نے پوچھا کہ ’آپ تنقید کے باوجود مثبت رویہ کیسے کیسے رکھتے ہیں؟‘ 

 

شیئر: