Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ’لائف لائنز‘ کون ہیں؟

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا بڑے پیمانے پر مداحوں کی حمایت سمیٹ رہی ہیں (فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام)
انڈیا کی سابق ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔
ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری  تصویر کو عنوان دیا ہے ’لائف لائنز‘۔
تصویر میں ثانیہ مرزا صوفے پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے اذہان اور بھانجی دعا کو گرمجوشی سے گلے لگا رکھا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثانیہ اب بھی دبئی میں ہی رہ رہی ہیں جہاں وہ شعیب ملک کے ساتھ پہلے قیام پذیر تھیں۔
ان کا اکلوتا بیٹا اذہان بھی ان کے ساتھ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سابق انڈین ٹینس سٹار مکمل طور پر خود اپنے بیٹے کی سرپرستی کر رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا زندگی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کی۔
اپنی ذاتی زندگی میں بحران  سے گزرنے کے باوجود ثانیہ مرزا خوش باش نظر آرہی ہیں۔
اپنے سابق شریکِ حیات کی طرف سے ثنا جاوید کے ساتھ تیسری شادی کے اعلان کے بعد سے سابق انڈین ٹینس سٹار بڑے پیمانے پر مداحوں کی حمایت سمیٹ رہی ہیں۔

شیئر: