Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون عمرے کیلئے مملکت پہنچ گئے

اسلام آباد/ جدہ ...صدرممنون حسین اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے بدھ کی شب سعودی عرب پہنچ گئے۔رمضان کا دوسرا عشرہ گزاریںگے۔صدر ممنون کمرشل فلائٹ سے مملکت پہنچے۔ ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عمر ے کے تمام اخراجات خود برادشت کریںگے۔صدر کی واپسی تک چیئرمین سینیٹ رضا ربانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔

 

شیئر: