Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی پر دو ہزار 8 سو موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ ریاض میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1282 ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ متعدد خلاف ورزیوں پر دو ہزار 8 سو 40 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 جنوری سے 3 فروری تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ ریاض میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1282 ہے‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں 88، مدینہ منورہ میں 392، مشرقیہ ریجن میں 100، عسیر میں 8، اور تبوک میں 21 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
 

شیئر: