Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان نے ہاک ٹی 165 طیارے کا افتتاح کردیا

’ہاک ٹی 165 لڑاکا طیارے کے 3114 پرزوں کی تیاری سعودی عرب میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ہاک ٹی 165 لڑاکا طیارے کا افتتاح کیا ہے جس کے بعض پرزے سعودی عرب میں مقامی نوجوانوں نے تیار کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 25 مقامی کمپنیوں اور سعودی نوجوانوں کے تعاون سے ہاک ٹی 165 لڑاکا طیارے کے 3114 پرزوں کی تیاری سعودی عرب میں ہوئی ہے۔
یہ پہلا لڑاکا طیارہ ہے جس کے اجزا مکمل طور پر سعودی عرب میں  جمع کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر عالمی دفاعی نمائش کے ضمن میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے شرکت کی ہے۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی، برطانوی دفاعی تعاون پروگرام کے متعلق آگاہ کیا گیا نیز ہاک ٹی 165 طیارے کے اجزا جمع کرنے اور تیار کرنے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کنگ عبد العزیز ایئر بیس میں طیاروں کی تیاری کے مرکز سے تیار ہونے والے 10 طیارے سعودی ایئر فورس کے حوالے کئے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر وزیر دفاع نے طیارے پر اپنے دستخط ثبت کئے اور اور نمایاں کارکردگی پر ٹیم کی افراد کو تعریفی اسناد پیش کئے۔

شیئر: