Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گم نام اوقاف کی اطلاع دینے پر 5 فیصد انعام دیا جائے گا

’گزشتہ عرصے کے دوران 9 ملین ریال مالیت کے گم نام اوقاف  کی اطلاع دینے والوں کو انعامات دیئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اوقاف کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ گم نام اوقاف کے متعلق اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اوقاف اتھارٹی نے گزشتہ عرصے کے دوران 9 ملین ریال مالیت کے گم نام اوقاف  کی اطلاع دینے والوں کو انعامات دیئے ہیں۔
اوقاف اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’گم نام اوقاف کی اطلاع دینے والے کے کوائف خفیہ رکھے جائیں گے‘۔
’اطلاع دینے والے کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور ضوابط پر پورا اترنے کے بعد گم نام اوقاف کی مجموعی مالیت کا 5 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ ریال اسے بطور انعام دیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ گم نام اوقاف کے متعلق آگاہ کریں۔

شیئر: