Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی

  اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز جمعرات کو پانا مہ پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری مرتبہ پیش ہوگئے ۔جے آئی ٹی کی جانب سے جاری سمن کے مطابق حسین نوازکو9 اورحسن نوازکو10 جون کو پیش ہونا تھا تاہم بعد میں تبدیلی کی گئی۔ذرائع کے مطابق حسن نواز نے جے آئی ٹی کو نیلسن اینڈ نیسکول سے متعلق دستاویزات فراہم کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر لیگی رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے بعض ارکان پر تحفظات ہیں ، سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا ۔ انہوںنے سوال اٹھایا یہ کوئی جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی فلم؟ سنسنی کیوں پھیلائی جارہی ہے؟حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا کیا مقصد ہے؟تصویر تحقیقاتی کمرے کی ہے، جے آئی ٹی ارکان کی ناک کے نیچے سے تصویر کیسے لیک ہوئی؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

 

شیئر: