Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی بھی چوہوں سے خوفزدہ

بیجنگ - - - -  ایک مقامی دکاندار نے اپنی دکان میں اودھم مچائے رکھنے والے چوہوں کو قابو کرنے کی بہت ساری کوششیں کی مگر جب کوئی کوشش کارگر ثابت نہیں ہوئی تو اس نے روایتی انداز میں بلی پال لی جو بلی اس نے چوہے پکڑنے کیلئے رکھی وہ بھی یا تو سست تھی یا ڈرپوک ۔دکاندار کو بھی اس نے مایوس کیا جس کے بعد دکاندار نے بلی بدلنے کی بجائے اسے چوہے پکڑنے کی باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ کیا اور اچھا خاصہ وقت بلی کی تربیت میں صرف کیا مگر بلی ٹس سے مس نہیں ہوئی اور اس نے چوہے پکڑنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔ واضح ہو کہ چین کے نواحی علاقوں میں بیشتر بازار اور دکانیں پرانی ہیں جن میں چوہے اکثر پائے جاتے ہیں تاہم ان کی وجہ سے دکان کے اندر سے بدبو بھی نکلتی ہے اور تعفن کی وجہ سے گاہک بھی کم آتے ہیں ۔مسائل پر قابو پانے کیلئے اکثر دکاندار اور اہلخانہ بلیاں پالتے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں کوئی شخص چوہے پکڑنے کیلئے اپنی بلی کو باقاعدہ تربیت دینے پر تل گیا ۔ اس موقع کی جو ویڈیو جاری ہوئی ہے اس میں صاف نظر آتا ہے کہ دکاندار نے پہلے ایک چھڑی میں رسی باندھی اور رسی کا دوسرا سرا چوہے کے گلے میں باندھ دیا اور بلی کے سامنے اسے لہرایا تاکہ بلی جھپٹا مارے اور اسے شکار کرے مگر بلی نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا اور تصویر میں وہ خوفزدہ سے نظر آرہی ہے جبھی ایک کنارے چپکی بیٹھی نظر آتی ہے ۔

شیئر: