Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیم آرمی کاسرغنہ ہماچل سے گرفتار

سہارنپور۔۔۔۔سہارنپور میں نسلی فسادات کے سرغنہ اوربھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کو ہماچل پردیش سے گرفتار کرلیا گیا۔یوپی کی اسپیشل ٹاسک فورس نے اسے شملہ جاکر گرفتار کیا۔30سالہ وکیل دلتوں کی بھیم آرمی کا سرغنہ ہے جو 9مئی کو یوپی کے ضلع سہارنپور میں فسادکا ذمہ دار ہے۔ یوپی پولیس نے چندرشیکھر اور اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کیلئے 12،12ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔چندر شیکھر نے اس سے پہلے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی پیشکش کی تھی۔

شیئر: