ریاض ( وا س ) نائب ولیعہد و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ’’ دکھ کا ازالہ ‘‘ مہم کے تحت 40لاکھ ریال کا عطیہ پیش کر دیا۔ سعودی عرب کے اہل خیر قرضوں کے چکر میں قید و بند کی زندگی گزارنے والوں کی رہائی کیلئے ان دنوں فلاحی مہم چلا رہے ہیں ۔ اہل خیر قرضے ادا کر کے قیدیوں کی رہائی کا بندوبست کر رہے ہیں ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے 40لاکھ ریال کا عطیہ پیش کر دیا۔