Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز صحافی حامد میر اب اردو نیوز پر

پاکستان کے ممتاز صحافی اور اینکرپرسن حامد میر بہت جلد اردو نیوز کے قارئین کے لیے کالم لکھنا شروع کر رہے ہیں۔ بہت جلد آپ حامد میر کے کالم اردو نیوز کی ویب سائٹ پر پڑھ سکیں گے۔ 
حامد میر تقریباً چار دہائیوں سے صحافت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ وہ روزنامہ جنگ میں ہفتہ وار کالم اور جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں۔ حامد میر کا شمار پاکستان کے بے باک اور نڈر صحافیوں میں ہوتا ہے۔   

شیئر: