Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ ، ووٹوں کی گنتی،ابتدائی نتائج آنا شروع

  لندن ..برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔ ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ایگزٹ پول میں معلق پارلیمنٹ کی پیشگوئی کی جا رہی ہے ۔دارالعوام کی360 نشستوں پر3ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔950 خواتین امیدوار شامل ہیں۔30 سے زائد پاکستان نژاد برطانوی بھی حصہ لے رہے ہیں۔لندن ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سب سے زیادہ 314 سیٹیں جیت سکتی ہے لیکن شاید حکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ ایگزٹ پول میں لیبر پارٹی کی نشستوں کی تعداد 266 بتائی جارہی ہے۔ اکثریت کیلئے کسی بھی پارٹی کو دارالعوام کی 650 میں سے 326 سیٹیں درکار ہوں گی ۔
 

 

شیئر: