Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ٹریژری میں سعودی سرمائے میں اضافہ، مالیت 132 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

امریکہ محکمہ خزانہ کو دنیا کا محفوظ ترین سرمایہ رکھنے کی جگہ سمجھا جاتا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے امریکہ کے خزانے میں سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس کے اختتام پر مزید چار ارب ڈالر کے اضافے سے یہ سنہ 2021 کے اوائل کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔
العربیہ کے مطابق امریکی ٹریژری سکیورٹیز میں سعودی سرمایہ کاری دسمبر میں 132 ارب ڈالر تھی۔
امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق جن دیگر ملکوں نے امریکی خزانہ میں سرمایہ رکھا ہے اُن میں چین اور جرمنی شامل ہیں۔
ان دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکہ محکمہ خزانہ کو دنیا کا محفوظ ترین سرمایہ رکھنے کی جگہ سمجھا جاتا ہے جہاں اس پر زیادہ منافع کمایا جاتا ہے۔
بلومبرگ ڈالر سپاٹ انڈیکس کے مطابق دس سالہ بینچ مارک میں گزشتہ برس دسمبر میں 45 بیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔
دسمبر میں ہی دنیا بھر میں امریکی کرنسی ڈالر کو دو فیصد تک کمزور دیکھا گیا تھا۔
عالمی معیشت میں غیریقینی صورتحال کے دوران بھی امریکی خزانے کو روایتی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کے خزانے میں گزشتہ برس اگست سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دسمبر تک امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی سرمائے کی مالیت آٹھ کھرب، دس ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی تھی۔

شیئر: