Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرا کو ’’جنتا دربار‘‘میں شرکت سے روک دیا گیا

نئی دہلی۔۔۔۔عام آدمی پارٹی کے برطرف وزیر کپل مشرا کو جمعہ کو وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی رہائش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ مشرا اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے ’’جنتا دربار ‘‘میں شرکت کیلئے آئے تھے۔بعد میں انہوں نے کہا کہ میں کیجریوال سے مل کر پوچھنا چاہتا تھا کہ وہ اپنے وزیر صحت ستندرجین کو کیوں برطرف نہیں کررہے ؟۔جب انہیںملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو مشرا اور ان کے حامیوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر احتجاج کیا۔ مشرا نے جمعرات کو الزام لگایا تھا کہ جین نے 2013-16کے درمیان دہلی کے دیہی علاقوں میں 80ایکڑ زمین خریدی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کی روشنی میں کہہ رہا ہوں۔

شیئر: