Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہت فتح علی خان کا پی ایس ایل اینتھم، ’اصل شاہکار آ گیا‘

چاہت فتح علی خود کو موسیقی کا استاد قرار دیتے ہیں۔ (فائل فوٹو:سوشل میڈیا)
یہ اب ناممکن ہی لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی اہم پیش رفت ہو یا کسی ٹریںڈ کا آ غاز ہو اور چاہت فتح علی خان اس کا حصہ نہ بنیں؟
پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی چاہت فتح علی خان نے اپنا پی ایس ایل اینتھم سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے۔ اس اینتھم کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پہ چاہت فتح علی خان پھر سے موضوع بحث بن گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک صارف ملک محمد اعوان نے لکھا کہ ’ہم چاہت فتح علی خان کے شکرگزار ہیں انہوں نے پی ایس ایل بائیکاٹ مہم میں بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا۔‘
 
 
ایک اور صارف احسن عباسی نے لکھا کہ ’پی ایس ایل کا اصل ترانہ تو اب آیا ہے۔‘

 

 
احمد سلطان کا کہنا تھا کہ ’استاد چاہت فتح علی نے کبھی مایوس نہیں کیا۔‘

 

اسامہ خان نے استاد چاہت فتح علی خان کے ترانے پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے بعد محسوس ہوا چاہت فتح علی کا ترانہ علی ظفر کے ترانے سے بہتر ہے۔‘
  
 
 مشعال نعمان کہتی ہیں ’دوستو وہ اصل شاہکار آ گیا جس کا انتظار تھا۔‘
 
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا نام اس وقت منطر عام پر آیا تھا جب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے موقع پر ان کا تیار کردہ ترانہ ’یہ جو پی ایس ایل ہے یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے‘ رات و رات سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگیا تھا۔
پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کے متعلق چاہت فتح خان کا تیارکردہ اینتھم کوسوشل میڈیا صارفین سیاسی گہماگہمی کے دور میں ایک بہترین مزاح قرار دے رہے ہیں. جبکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے لاہور کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیے تھے۔

شیئر: