Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں ہنگامے اورہڑتال

دارجلنگ۔۔۔۔دارجلنگ میں گزشتہ روز گورکھا جن مکتی مورچہ کی طرف سے ہنگامہ آرائی اور آتشزنی کے واقعات کے بعد جمعہ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مورچہ کی طرف سے 12گھنٹے کی ہڑتال طلب کرنے کو غیر قانونی قراردیا اور کہا کہ وہ اس میں شرکت کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے۔فوج نے جمعہ کو دارجلنگ اور دیگر 2علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ ہڑتال کے نتیجے میں زندگی مفلوج ہوگئی۔ متعدد دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں اور سڑکیں سنسان رہیں تاہم کسی قسم کے ہنگاموں کی طلاع نہیں ملی۔

شیئر: