مملکت کے یوم تاسیس پر ’اثرا‘ کے پروگرامز
نجد کا علاقائی رقص ’العرضہ النجدیہ‘ بھی پیش کیا جائے (فوٹو، عاجل نیوز)
کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ثقافتی سینٹر (اثرا) میں یوم تاسیس کے حوالے سے مملکت کی تاریخ و ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے متخلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
عاجل نیوز کے مطابق اثرا کی جانب سے پیش کی جانی والی نمائش زائرین کو ماضی میں لے جائی گی جہاں تین صدیوں قبل نجد میں ایسی مملکت کی بنیادیں ڈالی جا رہی تھیں جس کی عظمت آج بھی برقرار ہے۔
اثرا کی جانب سے’وتر الوطن‘ کے عنوان سے جو خاکے پیش کیے جائیں گے وہ مختلف علاقوں کے رسم و رواج کی عکاسی کرتے ہیں۔ جبکہ ’سعودی نقوش‘ نامی نمائش میں الدرعیہ کے ثقافتی تعمیراتی طریقے کو ماڈرن انداز میں پیش کیا جائے گا۔
ثقافتی سینٹر کی جانب سے ’الدرعیہ کی حکایات‘ پروگرام بھی پیش کیا جائے گا جس میں الدرعیہ علاقے کے تاریخی قصوں کے علاوہ وہاں کے تاریخی مقامات اور قدیم بازار اور محلات بھی دکھائے جائیں گے۔
یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے پروگرامز میں علاقائی کھیلوں اور مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں علاقائی کہاوتوں کو یاد کرنے کا مقابلہ ہو گا جبکہ علاقائی لباس، کھانے اور موسیقی بھی شامل ہوگ ی۔
علاوہ ازیں نجد کا علاقائی رقص ’العرضہ النجدیہ‘ بھی پیش کیا جائے گا۔