امیتا پاٹل کی 42ویں سالگرہ
ممبئی .... بالی وڈ میں امیشاپاٹل کی آج 9جون کو42ویں سالگرہ ہے۔انکا شمارایک ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جس نے اپنی رومانوی اداو¿ں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ امیشا پاٹل 9 جون 1975 کو ممبئی میں پیداہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 ءمیں راکیش روشن کی ہدایت والی بلاک بسٹر فلم ’کہو نا پیار ہے“ سے کیا تھا۔ یہ رتک روشن کی بھی پہلی فلم تھی۔اسکے بعد 2001 ء میں انہوں نے سنی دیول کے ساتھ فلم ”غدر“ میں کام کیا تھا۔ فلم میں متاثر کن اداکاری کے لئے انہیں سرفہرست اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 2002 ءمیں آئی فلم” ہمراز “ میں امیشا پاٹل کی اداکاری کا نیا روپ دیکھنے کو ملا جس کےلئے انہیں ایک مرتبہ پھر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ” یہ ہے جلوہ، پروانہ، اعلان، ضمیر، وعدہ “جیسی کئی فلموں میں کام کیا جو ناکام رہیں۔ 2005ءمیں امیشا پاٹل کو عامر خان کے ساتھ ”منگل پانڈے “ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2007ءمیں مزاحیہ ڈراما فلم ” ہنی مون ٹریولس پرائیویٹ لمیٹڈ“ ان کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس کے بعد بھول بھلیاں اور ریس۔2 جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ امیشا نے اپنے فلمی کیریئر میں ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک پروڈکشن کمپنی کھولی ہے جس کے بینر تلے وہ ’ دیسی میجک‘ کی تخلیق کر رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ دہرا کردار نبھا رہی ہیں۔