Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر چوکی سے آنے والے عمرہ زائرین میں یوم تاسیس پر تحائف تقسیم

’عراق سے آنے والے عمرہ زائرین نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
عرعر بری سرحدی چوکی کی انتظامیہ نے آنے والے عمرہ زائرین میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عراق سے آنے والے عمرہ زائرین  کے ساتھ یوم تاسیس کی خوشی منائی گئی ہے‘۔
عرعرسرحدی چوکی پہنچنے والے عمرہ زائرین نے سعودی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج جمعرات کو سعودی عرب میں یوم تاسیس کا جشن منایا جارہا ہے جہاں ملک بھر میں ثقافتی اور تفریحی پروگرام ہوں گے۔

شیئر: