Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن ، نئی تاریخ رقم ہوسکتی ہے

پیرس...گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا ویمنز سنگلز فائنل ہفتے کو ان سیڈڈکھلاڑی جیلینااوسٹاپینکو اور سابق رنر اپ سیمونا ہیلپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔لیٹویا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ جیلینا 1983کے بعد فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ان سیڈڈ کھلاڑی ہیں ان کی ممکنہ کامیابی نئی تاریخ رقم کر دے گی۔اس نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیابیکسینزسکی کو 7-6،3-6اور6-3سے ہرا کر فائنل کالیفائی کیا۔ جیلینا ابھی تک کوئی اے ٹی پی ٹائٹل بھی نہیں جیت سکی ۔فائنل میں کامیابی اسے 1997 کے بعد ایسی پہلی کھلاڑی بنا دے گی پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا ہو۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ گستاﺅکیریٹن نے انجام دیا تھا۔ان کی حریف رومانیہ کی سیمونا ہیلپ 2014میں فرنچ اوپن کی رنراپ رہی تھیں۔اس فائنل میں کامیابی انہیں عالمی نمبر ون بھی بنا دے گی ۔سیمونا نے سیمی فائنل میں کیرولینا پلسکووا کو شکست دی تھی۔

 

شیئر: