Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سب کو مبارک‘، سعودی رنگ میں ’یوم تاسیس‘ مناتا پاکستانی بچہ

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد یوسف سعودی عرب کے فاؤنڈیشن ڈے کو ایک منفرد انداز میں منا رہے ہیں۔ انہوں 22 فروری کی مناسبت سے عربی لباس کا انتخاب کیا ہے اور سعودی عوام کو ان کے لباس اور زبان میں مبارکباد دے رہے ہیں۔
۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور اور سعودی عوام کے درمیان ایک بے مثال رشتہ ہے۔‘
محمد یوسف نے نہ صرف عربی زبان میں مبارکباد پیش کی بلکہ سعودی عرب کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔
زین علی کی رپورٹ
 

شیئر: