Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کیساتھ کام کرنیکا خواب پورا ہوگیا، نواز

ممبئی .... بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ کام کر نے کا ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ نوازالدین صدیقی نے سری دیوی کے ساتھ فلم ”مام“ میں کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا میرا خواب تھا کہ میں سری دیوی کے ساتھ کام کروں کیونکہ جب میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں تھا اور سری دیوی میم کی فلمیں دیکھا کرتا تھا تو اس دوران یہ پتہ چلتا تھا کہ وہ کس طرح سے چھوٹی چھوٹی ڈیٹیلنگ پر کام کرتی تھیں۔کمرشیل فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی ان کا جو ایکٹنگ کا پیرامیٹر ہوا کرتا تھا، وہ اداکار کو حوصلہ دینے والا ہوتا تھا۔تبھی سے میرا خواب تھا کہ اگر کبھی موقع ملا تو سری دیوی کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ نواز نے کہا میں نے سیٹ پر بھی دیکھا کہ شاٹ اگر دو گھنٹے کے بعد بھی ہے تو بھی سری دیوی جی بہت صبر کے ساتھ رہتی تھیں۔ایسی کئی چیزیں ہیں جو سیکھنے والی ہوتی ہیں۔ ایسی ہی باتوں کا اب میں فلم ’منٹو‘ میں بھی استعمال کر رہا ہوں۔ منٹو کا بہت مصروف ترین شیڈول ہے لیکن سری دیوی میم کی وجہ سے اب میں یہ سب جھیلنا بھی سیکھ گیا ہوں۔ ایک فنکار کے طور پر میں نے کئی ساری چیزیں سیکھیں۔ فلم جب ریلیز ہوگی تب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ان میں کتنا اموشن ہے۔ 

شیئر: