Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ ریسر رہ چکی ہوں، جیکولین

ممبئی .... بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈز نے اپنے ایک ایسے راز کے بارے میں بتایا ہے جس کا شاید بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ا سٹریٹ ریسر رہ چکی ہیں۔اب وہ اپنی اگلی فلم ’ڈرائیو‘ میں اسٹیئرنگ وہیل تھامے نظر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بحرین میں گزاری اپنی حقیقی زندگی میں وہ اسٹریٹ ریسر رہ چکی ہیں۔ وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ سڑک دوڑ میں حصہ لیتی تھیں اور انہوں نے کچھ دوڑیں جیتی بھی ہیں۔ قابل ذکر بات ہے کہ فلم ڈرائیو میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ انہوں نے حال ہی میں جڑواں۔2 کے لندن شیڈول کو مکمل کیا ہے اور اب سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اگلی فلم ’ اے جنٹلمین‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔ 

شیئر: