طیارہ نامی کھجوروں کی پیداوار شروع
الافلاج .... الافلاج کمشنری کے ایک کاشتکار سلطان آل مطلق نے واضح کیا ہے کہ طیارہ نامی کھجوریں تیار ہونے لگیں۔اس نے الجویفاءزرعی فارم کے الامیر نخلستان میں ”طیارہ“ نامی تازہ کھجوروں کی نمائش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے علاقے میں سب سے پہلے اسی قسم کی تازہ کھجوریں تیار ہوتی ہیں دیگر قسم کی کھجوریں 20دن بعد تیار ہونگی