Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ی اثاثے سینٹرل بینک میں ہیں ، العبادی

بغداد ..... عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انکشاف کیا ہے کہ بغداد آنےوالے قطری طیارے سے کروڑوں ڈالر اور یورپی کرنسی برآمد ہوئی تھی ۔ اس انداز سے غیر ملکی کرنسی عراق لانے کی قانونی حیثیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ عراقی وزیراعظم سے قطر کے مغوی شہریوں سے متعلق تفصیلات دریافت کی گئیں تو انہوں نے کہا کہ قطر کے طیارے سے بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔ یہ رقم قطر کے مغوی شہریوں کو رہا کرانے کےلئے ہونےوالے سودے کے ضمن میں عراق لائی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وہ قطریوں کے عراق میں داخلے کے خلاف تھے کیونکہ وہ وقت ہمارے یہاں شکار کےلئے مناسب نہیں تھا۔ یہ درست ہے کہ قطری باقاعدہ ویزا لیکر ہی ہمارے یہاں پہنچے تھے ۔ برآمد شدہ رقم کی بابت العبادی نے بتایا کہ 250ملین یورو اور 50ملےن ڈالر ضبط کئے گئے تھے اور وہ عراق کے سینٹرل بینک میں محفوظ ہیں ۔ 

شیئر: