قاہرہ ....مصری صدر عبدالفتاح سیسی اور امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھنے کو ضروری قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی، انتہا پسند جماعتوں ، مسلح عناصر اور دہشتگردی کی مالی و معنوی مدد کرنے والے ممالک کے خلاف مشترکہ طاقتور محاذ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اس امر سے اتفاق کیا کہ انتہا پسندانہ افکار اور دہشتگرد جماعتوںکی مدد کے ذریعے کسی بھی ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کی پالیسی جاری رکھنا ناقابل قبول ہے۔