Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر نیشنل بینک کو بھی جے آئی ٹی پر تحفظات

اسلام آباد...نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط میں پانا مہ پییرز کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے ارکان کے رو ئیے کی شکایت کردی۔سعید احمد نے موقف اختیار کیاکہ جے آئی ٹی ارکان نے 5 گھنٹے تک انتظارکرایا کچھ ارکان کا رویہ دھمکی آمیز اور تحمکانہ ہے۔ جے آئی ٹی کو اطلاع دی تھی کہ کچھ وجوہات کے باعث مقررہ تاریخ پر پیش نہیں ہوسکتا اگلی مرتبہ پیش ہوگیا لیکن جے آئی ٹی ارکان نے عدالت کے سامنے یہ تاثر دیا کہ جیسے جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتا ہوں۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں 12 گھنٹے موجود رہا، طویل انتظار تکلیف دہ تھا،مجھے ادراک ہے کہ وہاں مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے بطور گواہ گیا تھا لیکن ایسا معلوم ہوا کہ جیسے مجھے کسی مجرم کی طرح سزا دی جار ہی ہے ۔عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنایا جانا چاہیے، عام دنوں میں اتنا انتظار تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن رمضان میں تو یہ آزمائش ثابت ہوا۔ ایسا محسوس ہوا کہ میری بے عزتی کی گئی، ڈرایا دھمکایا گیا اور دباو کا نشانہ بنایا گیا۔
 

 

شیئر: