Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ کنٹرول لائن

مظفرآباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کو درپیش دفاع اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے اور ہر محاذ پرہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آئی آیس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ مظفرآباد سیکٹر کا دورہ کیا، مقامی کمانڈروں کی جانب سے آپریشنل صورتحال، ہند کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب ہندوستانی آرمی چیف بپن روات نے کہا تھاکہ ہندوستانی فوج بیک وقت بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

شیئر: