Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 122.87 ریال رہی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی مارکیٹ میں بدھ 28 فروری کو سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔
اس سے قبل اتوار اور پیر کو قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔ منگل سے قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا جس کا سلسلہ  بدھ کو بھی جاری رہا۔
مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.73 ریال جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 245.15 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 225.26 ریال اور21 قیراط کی قیمت 215.02 ریال ریکارڈ کی گئی۔
18 قیراط کی قیمت 184.30 ریال، 14 قیراط کی 143.35 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 122.87 ریال رہی۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 7642 ریال رہی جبکہ ایک کلو سونا 2 لاکھ 45 ہزار 733 ریال میں فروخت ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: