Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی باکسر زیاد المعیوف ’سپر ہیرو‘ بننے کے لیے تیار

سپر ہیرو نے رنگ کے اندر جیتنے کے واحد مقصد پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
باکسنگ کی دنیا کی نظریں ایک بار پھر 8 مارچ کو ریاض کی طرف لگ گئی ہیں جہاں انتھونی جوشوا اور فرینکس نگانو کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی باکسنگ کے ابھرتے ہوئے ستارے زیاد المعیوف  نے مملکت میں  باکسنگ  مقابلوں کے لیے اپنے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فائٹ کے ساتھ انڈر کارڈ حاصل کیا ہے۔
23 سالہ زیاد المعیوف کے لیے ریاض میں قائم کنگڈم ایرینا باکسنگ مقابلے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ اب تک کی اپنی فتوحات کے ریکارڈ 0-4 کو  آگے بڑھا سکیں۔
سپر لائٹ فیدر ویٹ مرحلے کے  باکسر زیاد نے کہا ہے کہ مجھے سعودی باکسر ہونے کے ناطے یہ سوچنا ہے کہ یہ مقابلہ مملکت میں ہے۔ مجھے پہلے سے پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔
سعودی باکسر نے کہا کہ جب آپ میرے مرحلے پر فائٹر ہیں اور آپ اتنے بڑے مرحلے کے قریب پہنچ رہے ہیں تو آپ کا نمبر ایک سوچ صرف صحیح بیان دینا ہے جو کہ جیت حاصل کرنا ہے اور وہی اہمیت رکھتا ہے۔
زیاد المعیوف  نے اگست 2022 میں جدہ میں جوشوا بمقابلہ اولیکسینڈر یوسیک کارڈ پر میکسیکن باکسر جوز الفریڈو الاتورے کے خلاف پروفیشنل فائٹ جیتنے والے پہلے سعودی باکسر کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔

باکسنگ کی دنیا کی نظریں کنگڈم ایرینا کی طرف لگ گئی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

ریاض کے کنگڈم ایرینا میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں شامل زیاد المعیوف مکمل طور سے پرسکون اور پراعتماد ہیں۔
زیاد کا کہنا ہے کہ جب رنگ میں ہوتا ہوں تو صرف اپنی کارکردگی کا تصور سامنے رکھتا ہوں کہ جیت کے لیے کیسے پرفارم کرنا ہے۔
زیاد المعیوف جنہیں مداحوں کی جانب سے زی زو کا نام دیا گیا خود کو باکسر سے زیادہ  اپنے چاہنے والوں کے لیے تحریک کی علامت اور امید کی کرن سمجھتے ہیں۔

زیاد المعیوف کو مداحوں کی جانب سے زی زو کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے آپ کو سپر ہیرو کی طرح محسوس کرتا ہوں جیسا کہ گوتھم سٹی میں بیٹ مین ہے، میٹروپولس میں سپرمین ہے اور سعودی عرب کے پاس زی زو ہے۔
جب میں سعودیہ میں باکسنگ کر رہا ہوتا ہوں تو میرے مداح اور باکسنگ کے شائقین اپنی امیدیں، خواب اور دیگر حقوق سب کچھ مجھ پر ڈال دیتے ہیں۔
زیاد المعیوف نے اپنی نگاہیں واحد مقصد پر مرکوز کر لی ہیں اور وہ ہے رنگ کے اندر جیتنا۔

زیاد المعیوف نے پروفیشنل فائٹ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ فوٹو انسٹا گرام

زیاد نے کہا کہ میرے مداحوں کو اعتماد ہے کہ اگر زی زو یہ کر سکتا ہے تو ہم بھی کر سکتے ہیں اور بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اس وقت عروج پر پہنچ جاتی ہے جب آپ اس بات کی پروا کرنا چھوڑ دیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں آپ کا مقصد آپ کا جذبہ ہے۔  
پہلے آپ باکسر بنتے ہیں، پھر آپ کھلاڑی بنتے ہیں، پھر آپ شخصیت بن جاتے ہیں، ہر کوئی بہتر مقام تک پہنچنا چاہتا ہے لیکن بہت کم لوگ وہاں پہنچ پاتے ہیں۔

شیئر: