ریاض....سعودی وزیر نقل و حمل سلیمان الحمدان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے والے منصوبے پر اپنے یہاں عمل درآمد شروع کردیا۔ 200کلو میٹر طویل ریلوے لائن سعودی علاقے میں بچھائی جائیگی۔ الحمدان نے بتایا کہ سعودحی عرب اور بحران کو جوڑنے والا کنگ حمد پل خلیجی ریلوے منصوبے کا ایک حصہ ہوگا۔