Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں صورتحال ابتک کشیدہ

کولکتہ ....مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ فساد سے متاثرہ دارجلنگ میں امن و امان قائم کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ نے تمام سرکاری اسکولوں میں بنگالی کو لازمی مضمون قرار دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہڑتال طلب کررکھی ہے۔ مورچے کا مطالبہ ہے کہ بنگالی کے بجائے نیپالی یا ہندی لازمی قرار دی جائے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کل تک معاملات قابومیں آجائیں گے اور بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ ہم نے کولکتہ پولیس سے کہا ہے کہ وہ حالات پر قاابو پائے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ افسران سے میٹنگ بھی ہوگی۔ اس وقت متعدد دکانیں او رمارکیٹیں بند ہیں اور سڑکوں پر کوئی گاڑی نہیں چل رہی۔ مورچے کے کارکنوں نے دارجلنگ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کو آگ لگادی ہے۔ مغربی بنگال کے ایک سینیئر وزیر نے الزام لگایا کہ فسادات میں بی جے پی کا ہاتھ ہے اور اس نے احتجاج سے چند دن قبل کولکتہ میں مورچہ کے رہنماﺅں سے مذاکرات بھی کئے تھے۔

شیئر: