Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی نوجوان اور اژدھا

سڈنی .... ایک مقامی آسٹریلوی نوجوان نے اژدھے کو سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا تو اس نے وہ کچھ کیا جو ہم نہیں کرسکتے یعنی وہ اس اژدھے کے قریب ہی لیٹ گیا۔ میتھیو بیگر اس وقت تک سڑک پر لیٹا رہا جب تک اژدھے نے سڑک پار نہیں کرلی۔اسکی یہ تصویر فیس بک پر ڈالدی گئی ہے جو ایک شخص نے دور سے اتاری تھی۔ یہ اژدھا نایاب نسل کا ہے اور کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔ عام طور پر یہ سڑک بڑی مصروف رہتی ہے لیکن اس پر ٹریفک کم تھا۔

شیئر: