Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمشید دستی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے،خورشید شاہ

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھاہے جس میں درخواست کی گئی کہ بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔ جمشید دستی اسمبلی کے منتخب ممبر ہیں، انہیں اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناءجمشید دستی سے اظہار یکجہتی کے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی ملتان سینٹرل جیل پہنچے تاہم ا نہیں رکن قومی اسمبلی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ جاوید ہاشمی اور شاہ محمود نے جمشید دستی کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔ واضح کہ گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نہر کا پانی زبردستی کھولنے کے جرم میں پولیس نے اسلام آباد سے واپسی پر گرفتار کیا تھا۔
 

 

شیئر: