اسلام آباد ... دفتر خارجہ نے آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اس با ت پر زور دگیا کہ مفاہمت اور سیاسی طور پر مذاکرات ہی افغان تنازع کا بہترین حل ہے ۔ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ کےلئے چار ملکی گروپ کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بیان کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لئے مشترکہ خطرہ ہے۔