Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مبارکباد پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عہدے کی مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے جمعرات کو اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ ’میں اپنے بھائی، برادر ملک سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے عہدے گرم جوش مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اقدار پر مبنی تاریخی روابط پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔‘
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ یہ برادرانہ رشتے آنے والے وقتوں میں پروان چڑھتے رہیں گے۔‘
’دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے اپنے بھائی(ولی عہد) کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘

شیئر: