Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100فٹ طویل لیموزین

نیویارک.....کہتے ہیں کہ شوق کی کوئی انتہا نہیں۔ ایسا ہی کچھ امریکیوں کے ایک گروپ نے کر دکھایا ہے اور دنیا کی سب سے بیش قیمت لیموزین تیار کرلی ہے جس میں 26ٹائر لگے ہیں اور دیگر سہولتوں کے علاوہ اس میں ایک چھو ٹا سا ہیلی پیڈ بھی بنا ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس عجیب و غریب لیموزین کی تیاری کا سہرا ہوابازی کے ایک انتہائی شوقین شخص نے تیار کرایا ہے اور اس کے لئے اسے اپنی ایک ایسی بیش قیمت مرسیڈیز کو تبدیل کرنا پڑا جس کی قیمت ایک کروڑ 40لاکھ ڈالرتھی اور جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا۔ اسے تیارکرنے والے شوقین کا کہنا ہے کہ وہ بیٹ مین جیسی فلموں کا شوقین ہے اسلئے اس نے جو لیموزین تیار کرائی ہے اسے بھی بیٹ موبائل لیموزین کا نام دیا ہے۔ یہ بالکل ویسی ہے جیسی بیٹ مین کی اس فلم میں دکھائی گئی تھی جسے کم برٹن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ واضح ہو کہ اس قسم کی خاص او رنرالی لیموزین دنیا کے انتہائی دولت مند لوگوں ، سلطانوںاور صدور کیلئے تیار کی جاتی ہیں۔مرسیڈ یز کو اتنی لمبی لیموزین میں تبدیل کرنے کے دوران بے شمار تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں او راس طرح دنیا کی مہنگی ترین گاڑی تیار ہوگئی۔ یہ لیموزین 2012ءمیں بن کر تیار ہوگئی تھی اور اسکے بعد بیٹ مین کی ایک فلم میں دکھائی گئی تھی جس میں گاڑی کے پہیے الگ ہوجاتے تھے اور خفیہ خانوں سے میزائل لانچرز بھی باہر نکل آتے تھے۔ مرسیڈیز کو شاندار لیموزین کی شکل دینے میں 42لاکھ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ نئی شکل کی ڈیزائننگ جے اوہربرگ نے کی ہے۔ اس لیموزین کے اندر ایک سوئمنگ پول بھی ہے۔ کنگ سائز بیڈ بھی ہیں۔ گرم پانی کا حوض بھی ہے اور سب سے بڑی بات اس میں ایک ہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ بھی بنا ہوا ہے۔ اب تک اس کے خریدار کا نام سامنے نہیں آیا مگر بتایا جاتا ہے کہ وہ قازقستان کا کوئی رئیس ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لیموزین ایک لاکھ ڈالر ماہانہ کرائے پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

شیئر: