Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے کے بعد بلی کے بچے کا کھیل کود

ناخورکا، روس..... کہتے ہیں کہ کسی کی مصیبت کسی کی دلچسپی کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاںاس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک ٹریفک حادثے میں کار تباہ ہوگئی اور ٹریفک پولیس نے سڑک پر سے آمد ورفت کچھ دیر کیلئے روک دی تو بلی کے ایک بچے کو کھیل کود کرنے کا ایک شاندار موقع مل گیا۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی سروس والے موقع پر پہنچ گئے۔ تو وہاں ایک چھوٹی سی بلی جسے بلی کا بچہ کہا جائے تو مناسب ہوگا۔ بند سڑک پر قلابازیاں کھانے، اچھلنے کودنے اور دوڑنے کے تماشے دکھاتی رہی اور اسکی ساری دلچسپ حرکتیں خفیہ کیمرے میں قید ہوگئیں۔ حادثے کے بعد موقع پر جمع ہوجانے والے افراد حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی یا متاثرہ ڈرائیور کو دیکھنے کی بجائے زیادہ تر افراد اسی بلی کا کھیل تماشا دیکھتے رہے جو اپنی شرارتوں سے سب کا دل موہ رہی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور بجلی کے تار سڑک پر گر کر پھیل گئے۔ ایمرجنسی والے فوراً موقع پر پہنچے۔ انہیں گرے ہوئے تاروں سے سب سے زیادہ خطرہ محسوس ہورہا تھا کہ یا تو بجلی کے ان تاروں کا کنکشن ختم کردیا جائے یا کسی کو وہاں جانے نہ دیا جائے مگر بلی تھی کہ کسی کی بات سننے پر تیار نہ تھی اور وہ اپنے حال میں مست ہوکر اچھل کود ہی کرتی رہی۔ یہ واقعہ روس کے پرائمورسیکرائی علاقے میں پیش آیا ہے۔حادثے کے بعد سڑک پر گرے بجلی کے کھمبے کو لوگ بیحد تجسس سے دیکھ رہے تھے اور بلی کا یہ بچہ بھی انکے تجسس کا حصہ بننے پر تل گیا۔حادثے کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور اسے دیکھنے والے بہت سے لوگ بالخصوص بچے اس کھلنڈری قسم کی بلی کے مداح بن گئے ہیں۔ بعض کا کہناتھا کہ یہ بہاد ربلی ہے جو خطرات سے نہیں ڈرتی۔ ایک شخص نے لکھا کہ جانورو ںکی تربیت دینے والو ں کو بلی سے سبق لینا چاہئے۔

شیئر: