بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری انور علی نے متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کا مقابلہ اور نو ہزار ریال کا انعام جیت لیا ہے۔ مقابلے میں 18 ہزار افراد نے حصہ لیا، دوسری پوزیشن انڈین شہری کے حصے میں آئی۔ انور علی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’مقابلہ جیتنے کے بعد زیادہ پراعتماد، صحت مند اور خود کو زیادہ چُست محسوس کر رہا ہوں۔‘ مزید تفصیل زین الدین احمد کی اس ویڈیو رپورٹ میں