سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ منعقد ہوا جس میں باکسر انتھونی جوشوا نے اپنے مدمقابل فرانسس نگانو کو ہرا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ریاض سیزن کی تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جس میں مختلف ممالک کے نامور باکسرز نے حصہ لیا۔ ان میچز میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کے علاوہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنگڈم ارینا میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے مقابلوں میں بڑا مقابلہ ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا اور فرانسس نگانو کے درمیان ہوا جس میں انتھونی جوشوا نے دوسرے ہی راؤنڈ میں فرانسس نگانو کو ناک آؤٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
باکسنگ کا مقابلہ جیتنے پر انتھونی جوشوا کو چیمپئن کی بیلٹ سمیت دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ ریاض سے ذکا اللہ محسن کی ویڈیو رپورٹ