Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان بھی وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کرینگے

لکھنؤ۔۔۔۔اس سال یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ہونیوالی تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ مسلمان بھی یوگا کرینگے۔مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام کم سے کم 300مسلمان مرد و خواتین بھی رامابائی امبیڈکر میدان میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں شریک ہونگے۔55ہزار شرکاء اس میدان میں پہنچیں گے۔مسلم منچ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے تقریب میں شرکت کیلئے رابطہ کیا تھا جن میں سے 300نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ان میں سے بیشتر روزے سے ہونگے ۔زیادہ تر مسلمان سحری کے بعد ہی وہاں پہنچ جائیں گے۔شری رام مندر نرمان مسلم کارسیوک منچ کے قومی صدر اعظم خان بھی میدان میں پہنچ کر یوگا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان شرکاء کیلئے علیحدہ جگہ مخصوص کرنے کی درخواست سے منتظمین کوآگاہ کردیا گیا۔

شیئر: