نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے اتوار کو کہا ہے کہ 10.52لاکھ جعلی پین کارڈز کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ بات رپورٹ ہوئی ہے کہ 11.35لاکھ ڈبلی کیٹ یا جعلی اکاؤنٹ نمبرز کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے 10.52لاکھ کارڈز انفرادی لوگوں کے ہیں۔سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اپنے 157صفحات کے فیصلے میں یہ بات کہی۔