Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو نے دو نئے فون لانچ کر دیے، وی30 پرو میں نیا کیا ہے؟

ویوو وی30 میں 12جی بی کی ریم ہے جبکہ 512جی بی تک سٹوریج دستیاب ہے۔ فائل فوٹو
سمارٹ فونز کے مشہور برینڈ ویوو نے انڈیا میں اپنا نیا فون وی30 اور وی30 پرو لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون حال ہی میں انڈونیشیا میں متعارف کرائے گئے تھے۔
انڈیا میں لانچ کیے گئے یہ فونز اپنے عالمی معیار اور دیگر خصوصیات کے مطابق ہیں۔
فون 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرے اور ’ایک اعشاریہ پانچ کے‘ ڈسپلے کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ فون 80واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں اور اینڈرائیڈ 14 ورژن کے ساتھ ہیں۔
ویوو کے یہ دونوں ماڈلز رواں ماہ کے آخر میں پورے انڈیا میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انڈمن بلیو اور کلاسک بلیک رنگوں میں ویوو30 پرو 47 ہزار انڈین روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ  اس کا ویاس کا وی30 ویریینٹ جس میں 256 جی بی گنجائش ہوگی 42 ہزار میں دستیاب ہوگا۔
بیس ویریئنٹ ویوو وی30  انڈمن بلیو، کلاسک بلیک اور ایک اضافی میور گرین شیڈ میں لانچ کیا گیا ہے۔
صارفین 14 مارچ سے انڈیا میں ویوو کے ای سٹورز اور دیگر آف لائن ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے فون خرید سکیں گے۔ ماڈلز کی پری بکنگ 7 مارچ سے شروع ہو چکی ہے۔

فون میں کیا کچھ ہے؟

دونوں سیٹ پونے سات انچ کے ڈسپلے کے ساتھ ہیں جن کی سکرین کی برائٹنس یا روشنی 1260 ضرب 2800 پکسلز تک ہے۔
ویوو وی30 میں 12جی بی کی ریم ہے جبکہ 512جی بی تک سٹوریج دستیاب ہے۔
فون کے کیمرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 50 میگاپکسلز ہے۔ اور اس میں امیج سٹیبلائزیشن کا آپٹیکل سینسر ہے۔
کیمرے کے ساتھ ویوو نے الٹرا وائیڈ اینگل لینز کے علاوہ اورا لائیٹ فلیش یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔
اس میں سیلفی کیمرا بھی 50 میگاپکسلز دیا گیا ہے جبکہ پورٹریٹ کیمرا بھی 50 میگاپکسلز دیا گیا ہے۔
لانچ کیے گئے ویوو کے دونوں ماڈلز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

شیئر: