Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5لاکھ بچے ہندی کے امتحان میں ناکام

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی میں 10ویں جماعت کے امتحانات میں 5.23لاکھ طلبہ ہندی زبان کے امتحان میں ناکام ہوگئے۔ یوپی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے جو اعدادو شمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق 29لاکھ طلبہ نے ہندی کا پیپر دیا جس میں سے ساڑھے 23لاکھ طلبہ کامیاب ہوئے۔ یوپی کے سیکنڈری ایجوکیشن اساتذہ کی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری نے کہا کہ ہندی زبان کے پیپر میں طلبہ کی ناکامی پریشان کن ہے۔ 2012ء میں 35لاکھ بچوں نے ہندی میں امتحان دیا تھاجس میں سے 3لاکھ فیل ہوگئے تھے جبکہ صرف 40فیصد بچے 50فیصد مارکس حاصل کرسکے تھے۔اساتذہ کا کہناہے کہ مادری زبان ہندی ہونے کی وجہ سے طلبہ اس پر توجہ نہیں دیتے۔

شیئر: