بدھ 13 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 13 مارچ 2024 15:16
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 33 پیسے، اماراتی درہم 75روپے 90 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 55 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 14 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 55 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے اور قیمت فروخت 74 روپے 75 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے75 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 5 پیسے رہی۔