Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پووا فٹنس مسائل سے دوچار

ماسکو ... روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ 5مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن گزشتہ ماہ اٹالین اوپن کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئی تھیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔توقع ہے وہ جولائی کے آخر میں کورٹ میں واپسی کریں گی۔ شاراپووا نے فیس بک پر انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ومبلڈن کوالیفائنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انجری سے چھٹکارہ پانے کیلئے سخت محنت کروں گی پوری امید ہے کہ جولائی کے آخر میں کورٹ میں واپسی کے قابل ہو جاوں گی۔
 

 

شیئر: