Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس میں مسافروں کےلیے مفت افطار پیکٹس

معروف ایئرکیٹرنگ سروسز کمپنی ’کیٹریون‘ سے معاہدہ کیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس نے نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں پر مسافروں کو مفت افطار پیکٹس فراہم کرنے کے لیے معروف ایئرکیٹرنگ سروسز کمپنی ’کیٹریون‘ سے معاہدہ کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کیٹرنگ کمپنی سے کیے گئے معاہدے کے مطابق فلائی ناس کے مسافروں کو دوران پرواز افطاری کا مفت انتظام کیا جائے گا جس کے تحت 2 لاکھ 20 ہزار افطار پیکٹس متعلقہ کیٹرنگ سروس کمپنی فراہم کرے گی۔
واضح رہے فلائی ناس سعودی عرب کی سب سے بڑی اکنامک فضائی کمپنی ہے جو مشرق وسطی کی سطح پر غیرمعمولی شہرت کی حامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے منفرد پیشکش ماہ رمضان کے لیے خصوصی طور پر کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہے فلائی ناس کے کرایے دیگر ایئرلائن سے کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے اکنامک ایئرلائن کہا جاتا ہے۔
ایئرلائن میں مفت کیٹرنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی تاہم اس سال رمضان المبارک میں کمپنی نے ان اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔
افطاری کے وقت مسافروں کو اس اسکیم کے تحت مفت افطار پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

شیئر: