صوبہ سندھ میں کنگ سلمان ریلیف سینیٹر کے زیرِانتظام آنکھوں کے امراض کا علاج
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں نابینا پن اور آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے چار آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینیٹر نے آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے 12 میڈیکل کیمپ سپانسر کیے۔
یہ کیمپ البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی معاونت اور الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کے تعاون سے لگائے گئے۔
’اس کا مقصد ایسے افراد کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی جدید سہولیات فراہم کرنا جو خصوصی علاج تک رسائی سے محروم ہیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔‘
یہ میڈیکل کیمپ بنیادی طور پر صوبہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں لگائے گئے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا اور علاج کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 23 ہزار 356 سے زیادہ طبی معائنے، 16 سو 56 سے زائد سرجریز اور بینائی کی اصلاح کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات کے ساتھ تین ہزار 788 چشمیں فراہم کیے گئے۔
یہ آئی کیمپس مملکت کے انسانی مقاصد کے لیے وابستگی اور نابینا پن سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔
ان میڈیکل کیمپوں کے ذریعے کنگ سلمان ریلیف سینٹر ہزاروں مریضوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔