Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپا جیا کمار کو جے للیتا کی رہائش میں داخلے سے روک دیا گیا

چنئی۔۔۔۔تامل ناڈ کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کی بھانجی دیپا جیا کمار کو سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش میں داخلے سے روک دیا گیاجس پر ان کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔ دیپا جیا کمار کو سیکیورٹی گارڈ نے گھر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میرے بھائی دیپک اور ششی کلانے مل کر سازش کی ۔ جے للیتا ماں کی طرح مجھے پیار کرتی تھیں لیکن پیسوں کی خاطر انہیں میرے خلاف کیا گیا۔ واضح رہے کہ جے للیتا کی رہائش اس وقت اے آئی اے ڈی ایم کے کی سیکریٹری جنرل ششی کلا کے قبضے میں ہے جو اس وقت جیل میں ہے۔

شیئر: