ریاض ....ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے یمنی بھائیوں کو جاری کردہ”ھویہ زائر“ میں مزید6ماہ کی توسیع شروع کردی۔20رمضان 1438ھ کو”ھویہ زائر“ کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ 23رمضان تک توسیع کی کارروائی جاری رکھی جائیگی۔ توسیع 6ماہ کیلئے ہوگی۔